لکی مروت، محکمہ جنگلی حیات کے اہلکاروں کی کارروائی، قیمتی پرندوں کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا کر دو سمگلر گرفتار کرلئے

جمعہ 20 اکتوبر 2017 16:13

لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2017ء)محکمہ جنگلی حیات کے اہلکاروں نے انڈس ہائی وے پر ایک کاروائی کے دوران قیمتی پرندوں کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دو برڈ سمگلر گرفتار کرکے ان کے قبضے سے چکور اور کونجیں برآمد کرلیں ڈی ایف او وائلڈ لائف خان ملوک خان نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ خفیہ ذرائع سے نایاب نسل کے قیمتی پرندوں کی سمگلنگ کی اطلاع ملنے پر رینج آفیسر لکی میر اسلم خان اور ڈپٹی رینج آفیسر میر فراز کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی جس نے انڈس ہائی وے کے بنوں ڈیرہ سیکشن پر وانڈہ بنوچی کے قریب ناکہ بندی کے دوران مسافر گاڑیوں سی68چکور اور20کونجیں برآمد کرکے ملزمان تاج محمد سکنہ لنڈی کوتل اور عاطف خان سکنہ کورنگی کراچی کو گرفتار کرلیا ڈی ایف او نے بتایا کہ چکور بلوچستان سے پشاور لے جائے جارہے تھے جبکہ کونجیں کراچی سے بنوں لائی جارہی تھیں دونوں ملزمان کے خلاف وائلڈ لائف ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے ان سے ایک لاکھ70ہزار روپے جرمانہ وصول کرلیا گیا۔

لکی مروت میں شائع ہونے والی مزید خبریں