لکی سیمنٹ فیکٹری ملازمین کیساتھ امتیازی سلوک کے خطرناک نتائج برآمدہونگے،سیاسی وسماجی حلقے

بدھ 29 مارچ 2017 20:37

لکی مروت۔29مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2017ء)ضلع کے مختلف سیاسی و سماجی رہنماؤں نے ضلعی حکومت اور لکی سیمنٹ فیکٹر ی انتظامیہ کے مابین کامیاب مذکرات کا خیر مقدم کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر فیکٹر ی انتظامیہ نے نکالے گئے ملازمین کی بحالی و دیگر مطالبات کو تسلیم کرنے میں ماضی کی طرح آئندہ سردمہری کا مظاہرہ کیا تو اس کے خطرناک نتائج برآمد ہونگے جس کی تمام تر ذمہ داری فیکٹری انتظامیہ پر ہوگی۔

سابق ایم این اے غلام الدین خان،ضلع کونسل میں جماعت اسلامی کے رہنماء حنیف اللہ خان ،سابقہ ناظم ٹاؤن لکی حبیب الرحمن ،ناظم لکی ٹو ملک شفقت اللہ خان اور چیئرمین عبد الغفورخان نے اپنے الگ الگ بیانات میں کہا ہے کہ لکی سیمنٹ فیکٹر ی کو عوامی حقوق دینا ہونگے ہمارے وسائل استعمال کرکے اربوں روپے کمانے والے کو ضلع کی ترقی اور عوام کو درپیش مسائل ومشکلات میں بھر پور حصہ اور مقامی لوگوںکو روزگار کی فراہمی دینا ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ ہم فیکٹر ی میں پنجابی راج نہیں مانتے اور نہ ہی مزید پشتون مزدوروں کو نشانہ بنانے، انہیں حقوق نہ دینے اور مقامی نوجوانوںکوروزگار کی فراہمی کیلئے دربدر ٹھوکریں کھانے پر مجبوری مزید برداشت نہیں کرسکتے ہیں۔انہوںنے کہا کہ اب قوم بیدار ہیں اوروہ اپنے حقوق کے حصول کیلئے پوری طرح نکلے ہیں۔

لکی مروت میں شائع ہونے والی مزید خبریں