لکی مروت ،بجلی چوری کی روک تھام ،کنڈا مافیا کیخلاف آپریشن ،بیسیوں غیر قانونی کنکشن کاٹ دیئے

ہفتہ 30 ستمبر 2023 20:40

لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2023ء) ڈپٹی کمشنر لکی مروت رحمت علی کی ہدایت پر بجلی چوری کی روک تھام اور کنڈا مافیا کے خلاف آپریشن کے دوران بیسیوں غیر قانونی کنکشن کاٹ دیئے گئے ۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز نے واپڈا حکام کے ہمراہ مختلف علاقوں میں بجلی چوری کی روک تھام کے لئے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے کنڈوں کے ذریعے حاصل کردہ غیر قانونی کنکشن منقطع کردیئے اوربجلی چوروں کے خلاف 9 ایف آئی آرز درج کر دی گئیں۔ ڈپٹی کمشنر رحمت علی نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ کی زیر نگرانی واپڈا حکام کے ہمراہ بجلی چوروں کے خلاف مشترکہ آپریشن جاری ہے اور غیر قانونی طریقوں اور بغیر میٹر لگائے بجلی استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :

لکی مروت میں شائع ہونے والی مزید خبریں