لکی مروت ،پولیس نے دو مبینہ منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا، منشیات برآمد

اتوار 12 نومبر 2023 20:40

لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2023ء) ضلع لکی مروت میں پولیس نے دو مبینہ منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے چرس اور ہیروئن برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

نورنگ سٹی پولیس نے ڈی پی او طارق حبیب کی ہدایت پر کوٹکہ وارث آباد میں کاروائی کرتے ہوئے عمران کو گرفتار کرکے 1030گرام چرس اور600 گرام ہیروئن برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا ۔ آزاد خیل بیٹنی پولیس نے مقامی مارکیٹ میں مبینہ منشیات فروش ولی رحمن کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے 945 گرام چرس برآمد کرلی۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔

متعلقہ عنوان :

لکی مروت میں شائع ہونے والی مزید خبریں