لکی مروت، پولیس نے سٹریٹ کرائمز میں ملوث دو افراد گرفتار کرلئے

قبضے سے چھینا گیا موبائل فون اور واردات میں استعمال ہونے والا پستول برآمد

اتوار 12 نومبر 2023 20:40

لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2023ء) پولیس نے سٹریٹ کرائمز میں ملوث دو افراد گرفتار کرکے ان کے قبضے سے چھینا گیا موبائل فون اور واردات میں استعمال ہونے والا پستول برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

نورنگ کے محلہ صوبیدار کوٹکہ اطلس میں اسلحہ کی نوک پرنوجوان سے موبائل فون چھیننے کی اطلاع ملنے پر پولیس فوری حرکت میں آئی اور دو ملزمان محمد شعیب اور وارث خان کو گرفتار کرلیا ، دونوں ملزمان نے ابتدائیی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اتعراف کرلیا بعد میں پولیس نے ان کی نشاندہی پر نوجوان سے چھینا گیا موبائل فون اور واردات میں استعمال ہونے والا پستولنبھی برآمد کرلیا۔

متعلقہ عنوان :

لکی مروت میں شائع ہونے والی مزید خبریں