ْڈی ای او لکی مروت نے سکولوں میں جسمانی سزا کی روک تھام کیلئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی

ہفتہ 23 دسمبر 2023 20:00

لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 دسمبر2023ء) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرلکی مروت محمد الیاس خان خٹک نے سکولوں میں جسمانی سزا کی روک تھام کے لیے تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ۔گورنمنٹ شہید محمد غسان خان سینٹینیل ماڈل ہائی سکول نمبر ایک لکی مروت کے پرنسپل شیر نواز خان کی سربراہی میں ڈپٹی ڈی ای او گل فراز اور پرنسپل وجیہہ اللہ پر مشتمل کمیٹی محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کی صوبائی ڈائریکٹر یس ثمینہ الطاف کی ہدایت پر تشکیل دی گئی ہے جوسکولوں میںجسمانی سزا کی جانچ کرکے اس کا خاتمہ یقینی بنائے گی ۔

(جاری ہے)

یہاں حکام نے کہا کہ طلباء کو جسمانی سزا دینے میں ملوث اساتذہ اور سکولوں کے سربراہان کو ای اینڈ ڈی رولز کے تحت سخت کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی سطح کی کمیٹی جسمانی سزا کے کیس مجاز فورم کو بھجوائے گی تاکہ اس عمل میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی شروع کی جا سکے۔دریں اثنا ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محمد الیاس خان خٹک نے سکولوں کے سربراہان سے کہا ہے کہ وہ سکولوں میں طلبہ سے جھاڑو لگا کر صفائی ستھرائی کا کام نہ لیا کریں، ایسی سرگرمیوں کے لئے طلباء کا استعمال برداشت نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

لکی مروت میں شائع ہونے والی مزید خبریں