ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نذیر احمد خان کی موثر نگرانی

محکمہ تعلیم لکی مروت نے صوبے کی سطح پر تعلیمی درجہ بندی میں ٹاپ ٹین میں جگہ بنا لی

جمعرات 17 اکتوبر 2019 22:02

لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اکتوبر2019ء) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نذیر احمد خان کی موثر نگرانی کی بدولت محکمہ تعلیم لکی مروت نے صوبے کی سطح پر تعلیمی درجہ بندی میں ٹاپ ٹین میں جگہ بنا لی ۔ڈسٹرکٹ پرفارمنس سکور کارڈ میں صوبہ بھر کے تمام اضلاع کی تعلیمی درجہ بندی ایکسیس اور کوالٹی کی کیٹگریز میں کی جاتی ہے ،ایکسیس کیٹگری میں محکمہ تعلیم لکی مروت نے ٹاپ ٹین میں جگہ بناتے ہوئے صوبہ بھر میں آٹھویں پوزیشن حاصل کرلی ۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے ضلع لکی مروت تعلیمی درجہ بندی میں نچلی پوزیشن پر تھا، ایکسیس اشاریوں میں اساتذہ اور طلبہ کی حاضری ، سکولوں اور ان میں موجود بنیادی سہولتوں کی فعالیت، غیر تدریسی عملے کی حاضری ، والدین اساتذہ کونسلوں کے اجلاس، سرپلس اساتذہ کے بغیر سکولوں کی تعداد،آن لائن ایکشن منجمنٹ سسٹم پر کاروائی،ٹارگٹ کے مطابق سکولوں کے معائنے، صوبائی، ضلعی سالانہ ترقیاتی پروگرام کے منصوبوں کی بروقت تکمیل اور نان سیلری بجٹ کا استعمال شامل ہیں۔ ڈی ای او نذیر احمد خان نے بتایا کہ ٹاپ ٹین میں آٹھویں پوزیشن کا سہرا تعلیمی افسران، سکول سربراہان اور اساتذہ کی محنت اور مربوط کوششوں کی مرہون منت ہے ،کوالٹی کیٹگری میں بھی بہتری لانے کے لئے مزید محنت کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

لکی مروت میں شائع ہونے والی مزید خبریں