ضلع بھر میں فصلوں کو ٹڈی دل سے محفوظ رکھنے کیلئے سروے کا آغاز کر دیا گیا ہے،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیعلالہ موسیٰ

جمعرات 30 جنوری 2020 19:46

لالہ موسیٰ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جنوری2020ء) ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع ڈاکٹر عرفان اللہ وڑائچ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع بھر میں فصلوں کو ٹڈی دل سے محفوظ رکھنے کیلئے سروے کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ انسداد ٹڈی دل کیلئے کام کرنیوالے محکموں کے افسران و اہلکاروں اور کسانوں کی آگاہی کیلئے مشقیں 27جنوری کو منگوال غربی میں ہونگی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسداد ٹڈی دل کے حوالے سے بریفنگ کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع نے بتایا کہ محکمہ زراعت اور ملحقہ محکموں کے 60افسران و اہلکاروں نے ابتک 250مقامات پر ٹڈی دل کے حوالے سے سرویلینس کی ہے تاہم ابتک ضلع گجرات کے کسی بھی مقام سے ٹڈی دل کی موجودگی کی تصدیق نہیں ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ ٹڈی دل بارے آگاہی کیلئے ابتک مختلف محکموں کے 75سے زائد اہلکاروں کی تربیت کی جاچکی ہے جبکہ کسی علاقہ میں ٹڈی دل کی تصدیق کی صور ت میں انسداد ی کاروائی کیلئے مشقوں میں سرکاری افسران، ملازمین اور کسان شرکت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

لالہ موسیٰ میں شائع ہونے والی مزید خبریں