غیر معیاری و مہنگی زرعی ادویات فروخت کرنے پر56 افراد کے خلاف 3 لاکھ جرمانہ عائد کیا گیا ،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت لالہ موسیٰ

بدھ 29 ستمبر 2021 19:28

لالہ موسیٰ۔29ستمبر  (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 ستمبر2021ء) :ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ڈاکٹر عرفان اللہ وڑائچ نے کہا کہ گزشتہ دو ماہ کے دوران غیر معیاری و مہنگی زرعی ادویات،کھاد فروخت کرنے پر56 افراد کے خلاف 3 لاکھ 0 ہزار جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ 6 افراد کے خلاف مقدمات درج کرواکے گرفتاری عمل میں لائی جاچکی ہے ابتک 15893 کسانوں کا کسان کارڈ اپلائی کیا چاچکا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس کی زیر صدارت  زرعی ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس دوران بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹا ک ڈاکٹر رضوان،ڈپٹی ڈائریکٹر واٹر مینجمنٹ شیر افگن اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر سجا د محمو د، شو کت محمو داس موقع پر موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ڈاکٹر عرفان اللہ وڑائچ بتایاکہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثما ن بزدار کی ہدا یا ت کے مطا بق ضلع کے 82 ہزار سے زائد رجسٹرڈ کاشتکاروں کو کسا ن کا رڈ کے اجرا ء  کا عمل شروع کر دیا گیا ہے پہلے مر حلے میں 22ہزار کاشتکاروں کو کسا ن کا رڈ کے اجرا ئ  کا ہدف مقرر کیا گیا ہے اراضی ما لکا ن کے ساتھ ساتھ حصہ داری اور ٹھیکہ پر زمین لیکر کاشت کرنیوالے بھی کسا ن کا رڈ کے حصول کے لئے اہل ہو ں گے جن مو ضعات کے زمین کا ریکا رڈ کمپیوٹرائزڈ ہو چکا ہے وہ لینڈ ریکا رڈ سنٹر سے جبکہ دیگر موضعات کے کسان متعلقہ پٹواری سے فرد لے کر تینوں تحصیلوں میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرزراعت تو سیع کے دفتر سے رجو ع کر سکتے ہیں، جو کسان حصہ داری یا ٹھیکہ پر کاشتکاری کرتے ہیں وہ کسا ن کا رڈ کے حصول کے لیے اراضی ما لکا ن سے بیا ن حلفی کے ساتھ اپنی درخوا ست جمع کروا سکتے ہیں۔


متعلقہ عنوان :

لالہ موسیٰ میں شائع ہونے والی مزید خبریں