تمام سرکاری افسران و ملازمین کورونا سے بچاؤ کے لئے بوسٹر ڈوز لگوائیں، ڈپٹی کمشنر گجرات

جمعہ 20 مئی 2022 22:50

لالہ موسیٰ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2022ء) ڈپٹی کمشنر گجرات عامر شہزاد کنگ نے ہدایت کی ہے کہ تمام سرکاری افسران و ملازمین کورونا سے بچاؤ کے لئے بوسٹر ڈوز لگوائیں، ضلعی محکمہ صحت کے افسران اس حوالے سے ویکسینیشن کا انتظام کریں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ملک کے مختلف علاقوں میں کورونا کے متعدد پازیٹو کیسز سامنے آنے کے بعد محکمہ صحت کو الرٹ کیا گیا ہے اسی ضمن میں این آئی ایچ اور حکومت پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ تمام محکموں کے سربراہان خود بھی اور اپنے سٹاف کو بلا تاخیر بوسٹر ڈوز لگوائیں۔

انہوں نے ہدایت کی کہ تمام ضلعی سربراہان محکمہ صحت سے رابطہ کے لئے فوکل پرسن کا تقرر کریں۔ دریں اثناء سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر نعیم اختر جنجوعہ نے اسسٹنٹ کمشنرز، تمام محکموں کے ضلعی سربراہان، بلدیاتی اداروں کے چیف آفیسرز کو مراسلہ جاری کیا ہے اورہدایت کی ہے کہ بوسٹر ڈوز لگوانے کیلئے فوری طور پر اقدامات کئے جائیں۔

لالہ موسیٰ میں شائع ہونے والی مزید خبریں