لالہ موسیٰ،تھانہ بولانی کے علاقہ ڈھیرہ میں 20 سالہ نوجوان قتل

اتوار 19 جون 2022 17:30

لالہ موسیٰ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2022ء) تھانہ بولانی کے علاقہ ڈھیرہ میں 20 سالہ نوجوان قتل۔ پولیس کے مطابق 20 سالہ محنت کش وقاص کو نامعلوم افراد نے فون کال کر کے گھر سے بلا کر ویرانے میں لیجاکر فائرنگ کر کے بیدردی سے قتل کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ بولانی نے موقع پر پہنچ کر نعش کو قبضہ میں لیکر قانونی کارروائی کے بعد نامعلوم ملزمان کے خلاف کارروائی شروع کردی۔

لالہ موسیٰ میں شائع ہونے والی مزید خبریں