لالہ موسیٰ ، لفٹ گرنے سے ایک خاتون جاں بحق جبکہ ٹیچر، پانچ سالہ طالبہ سمیت تین افراد زخمی

جمعرات 23 جون 2022 22:00

لالہ موسیٰ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2022ء) مدرسہ کی لفٹ گرنے سے ایک خاتون جاں بحق جبکہ ٹیچر، پانچ سالہ طالبہ سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگوال کے آئی سپیشلسٹ ڈاکٹر میاں محمد اسلم کے مدرسہ جامع اسلامیہ لبنات اسلام میں گزشتہ روز لفٹ گر گئی جس کے نتیجہ میں ڈاکٹر میاں محمد اسلم کی اہلیہ جاں بحق ہو گئی جبکہ ٹیچر آسیہ بی بی اور پانچ سالہ کم سن طالبہ سمیرا شدید زخمی ہو گئیں ۔ لفٹ گرنے کی آواز اتنی زور دار تھی کہ اہل محلہ دوڑ کر مدرسہ پہنچے اور اپنی نگرانی میں زخمیوں کو فوری طور پر گجرات ہسپتال پہنچایا۔\378

لالہ موسیٰ میں شائع ہونے والی مزید خبریں