موئن جودڑو عید تعطیلات کے دوران عوام کے لئے بند رکھنے کا فیصلہ

منگل 21 اگست 2018 23:10

لاڑکانہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2018ء) موئن جودڑو عید تعطیلات کے دوران عوام کے لیے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قدیم تہذیب موئن جودڑو پر عام لوگوں کی داخلا پر 4 روز کی پابندی عائد کر دی گئی ہے محکمہ ثقافت کی جانب سے کل سے آئندہ تین روز تک آثار قدیمہ کی سائیٹ اور میوزیم میں داخلا پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جس کا نوٹس موئنجودڑو کی مین گیٹ پر چسپاں کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ ثقافت کے مطابق عید کے دنوں میں عوام کے رش کے باعث قدیم آثار کو غیر طلافی نقصان پہنچتا ہے جس سے بچنے کے لیے سائیٹ بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں