لاڑکانہ :دینی تعلیم حاصل کرنے والا 15 سالہ طالبعلم احمد خان جتوئی تین روز سے لاپتہ

ہفتہ 6 جنوری 2018 17:15

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جنوری2018ء) تحصیل میروخان کے گاؤں تھرڑی چھٹو سے تعلق رکھنے والا اور دینی تعلیم حاصل کرنے والا 15 سالہ طالبعلم احمد خان جتوئی تین روز قبل پراسرار طور پر لاپتہ ہوگیا ہے جس کے باعث اس کے ورثا شدید پریشانی میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ گذشتہ روز پریس کلب کے سامنے طالبعلم کو تلاش کرنے میں مدد کے لیے ورثا نے پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر احمد خان جتوئی کے والد مغیم عرف لشکری جتوئی نے کہا کہ تین روز قبل مین اپنے بیٹے کو مراد واہن محلہ میں قائم مدرسے میں چھوڑنے کے لیے میروخان چوک کے علاقے میں چنگچی پر سوار کرکے روانہ ہوگیا، دو گھنٹوں کے بعد جب مدرسے پہنچا تو احمد خان وہاں موجود نہیں تھا جو راستے میں کئی لاپتہ ہوگیا ہے جس کے باعث تمام گھر والے شدید پریشانی میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ احمد خان جتوئی کو تلاش کرنے میں مدد کرکے چھائی پریشانی ختم کی جائے۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں