اساتذہ کا جائز مطالبات منظور نہ ہونے کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

ہفتہ 6 جنوری 2018 17:15

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جنوری2018ء) آل سندھ پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن سٹی و تحصیل کی جانب سے اساتذہ کے جائز مطالبات منظور نہ ہونے کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سٹی صدر گل حسن چانڈیو، تحصیلصدر غلام اللہ سانگی، مجاہد ممتاز سومرو، غلام شبیر چانڈیو، افسر علی قریشی اور دیگر نے کہا کہ حکومت سندھ نے اساتذہ کو 16 اسکیل دے کر نوٹی فکیشن جاری کردیا لیکن این ٹی ایس اور سندھ یونیورسٹی ٹیسٹ پاس کرنے والے اساتذہ کے مطالبات تاحال منظور نہیں کیے گئے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اساتذہ کے جائز مطالبات منظور کیے جائیں بصورت دیگر احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں