یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر لاڑکانہ میں مختلف سیاسی اور مذہبی جماعتوں کی جانب سے کشمیری عوام کے حق میں ریلیاں نکالی گئیں

پیر 5 فروری 2018 19:35

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 فروری2018ء) یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر لاڑکانہ میں مختلف سیاسی اور مذہبی جماعتوں کی جانب سے کشمیری عوام کے حق میں ریلیاں نکالی گئیں ریلیاں جماعت اسلامی، پاکستان تحریک انصاف، پیپلز پارٹی وکرز، پاکستان سنی تحریک، جماعت اہلسنت قاسمیہ، لبیک یا رسول اللہ تحریک سمیت دیگر سیاسی و سماجی تنظیموں کی جانب سے نکالی گئیں جس میں بڑی تعداد میں کارکنان نے شرکت کی ریلی کے شرکا نے بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی مقررین کا کہنا تھا کشمیر کی آزادی کی جنگ 72 سالوں سے لڑ رہے ہیں جو ان کی آزادی تک جاری رہے گی۔

(جاری ہے)

مودی سرکار کی جانب سے معصوم نہتے کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں لیکن اقوام متحدہ سمیت دیگر عالمی طاقتیں خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہیں جو شرم ناک عمل ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے اتنی کم ہے انہوں نے کہا کیعالمی برداری کشمیر کے معاملے پر دوہرامعیار رکھتی ہیں ہزاروں کشمیریوں کو شہید کیا گیا ہے لیکن اس کے باوجود بھارت کو دہشت گرد ملک قرار نہیں دیا جارہا آزادی کی جنگ لڑنے والے دہشت گرد نہیں بلکے مجاہد ہیں جن کے ساتھ ہم کھڑے تھے اور ان کی آزادی اور پاکستان میں شامل ہونے تک ان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر جدو جہد جاری رہے گی۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں