لاڑکانہ،مختلف حادثات اور واقعات میں 09ہلاک، 25زخمی

جمعہ 26 جنوری 2018 21:40

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2018ء) مختلف حادثات اور واقعات میں 09ہلاک، 25زخمی، اسپتال داخل۔ ماتلی کی تلہار روڈ پر موٹر سائیکل کو ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر ہوئی، جس میں 01شخص خدا بخش مر گئے جبکہ 01علی محمد زخمی ہوئے جس کو اسپتال داخل کیا گیا، دوسری جانب خانپور میں تیغانی برادری کے دو گروہوں میں دیرینہ تکرار کے نتیجے میں گولیاں استعمال کرنے سے ایک شخص جالب علی مارے گئے، جبکہ03زخمی ہوگئے، زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

(جاری ہے)

جبکہ سوبھوڈیرو میں نامعلوم مسلحہ افراد نے نظیر کناسرو کو گولیاں مار کر قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔ قاضی احمد قومی شاہراہ پر ویگن کو ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے 02مسافر نثار احمد اور محمد علی ہلاک ہوگئے، جبکہ 05افراد زخمی ہوگئے۔ اور پنو عاقل پر قومی شاہراہ پر موٹر سائیکل کو ٹرالرکی ٹکر کے نتیجے میں 02افراد سجاد علی سمیجو اور جاوید شیخ ہلاک ہوگئے جبکہ ایک افراد اکبر علی زخمی ہوگئے، جس کو اسپتال داخل کیا گیا۔جبکہ لاڑکانہ کنگا بائی پاس پر مسافر ویگن موٹر سائیکل کو بچاتے ہوئے ویگن الٹنے سے ایک مسافر انتقال کر گئے جبکہ 14زخمی ہوگئے جن کو شعبہ حادثات لاڑکانہ داخل کیا گیا۔دوسری جانب قاضی احمد پولیس نے وحشیانہ تشدد کرکے ضعیف جلال الدین جتوئی کو مار ڈالا۔#

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں