لاڑکانہ پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں ،اشتہاری اور روپوشوں سمیت 5 ملزمان گرفتار

منگل 30 جنوری 2018 22:45

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جنوری2018ء) ایس ایس پی لاڑکانہ تنویر حسین تنیو کے ہدایات پر لاڑکانہ پولیس نے مختلف مقامات پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے سنیگ نوعیت کے مقدمات میں ملوث اشتہاری اور روپوشوں سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کرکے منشیات برآمد کرلی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رتوڈیرو پولیس نے دوران چیکنگ ملزم مظہر کھوکھر کو آدھا کلو چرس سمیت، ملزم لطیف ویسر کو آدھا کلو چرس سمیت، مارکیٹ پولیس نے ڈکیتی کے مقدمے میں روپوش ملزم ہزارو میرجت کو اور فتح پور پولیس نے ڈکیتی اور پولیس مقابلے کے مقدمات میں اشتہاری ملزم بشیر ماچھی کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار تمام ملزمان کے خلاف ایسے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں