لاڑکانہ کے قریب وین الٹ گئی، 6 خواتین اور 2 بچوں سمیت 10 سے زائد افراد زخمی

ہفتہ 8 دسمبر 2018 18:25

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2018ء) لاڑکانہ کے قریب وین الٹ گئی، 6 خواتین اور 2 بچوں سمیت 10 سے زائد افراد زخمی، دو کی حالت تشویش ناک۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ کے قریب تھانہ تعلقہ کی حدود درگاہ میان شال محمد شاہ کے قریب لاڑکانہ سے قمبر جانے والی تیز رفتار ویگن ٹائر نکلنے کے باعث الٹ کر پانی میں جاگری جس کے نتیجے میں لاڑکانہ، قمبر اور میروخان سے تعلق رکھنے والے امام زادی برڑو، زاہدہ گوپانگ، جادل خاتون تنیو، شاہدہ تنیو، 6 سالہ عبدالرزاق تنیو، 3 ماہ کی طبیہ گوپانگ، مریم چانڈیو، سائرہ، سلیم چانڈیو، عبدالجبار تنیو اور دیگر شدید زخمی ہوئے جنہیں آسپاس کے لوگوں نے زخمی حالت میں چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی۔

زخمیوں کے مطابق وہ لاڑکانہ سے قمبر جا رہے تھے کہ راستے میں درگاہ میان شال محمد شاہ کے قریب تیز رفتاری کے باعث وین الٹ گئی اور پانی میں گرگئی جس کے نتجیے میں وہ زخمی ہوئے ہیں۔ ڈاکٹروں کے مطابق زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے جنہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں