لاڑکانہ،ایل ڈی اے ملازمین کے مطالبات منظور نہ ہوئے، انیسویں روز بھی بھوک ہڑتال جاری

ہفتہ 19 جنوری 2019 22:54

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2019ء) ایل ڈی اے ملازمین کے مطالبات منظور نہ ہوئے، انیسویں روز بھی بھوک ہڑتال جاری۔ رپورٹ کے مطابق ہفتہ کے روز ڈسٹرکٹ پریس کلب لاڑکانہ کے سامنے لاڑکانہ ڈولپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی ای) کے ملازمین محمد علی شیخ، علی اصغر شاہ، شفیق اوڈھو، نعیم سومرو اور دیگر کی رہنمائی میں چار ماہ کی تنخواہ کی ادائیگی اور آن لائن یعنی بذریعہ ٹریزری تنخواہ جاری کرن کیلئے انیسویں روز بھی کئی کئی گھنٹوں تک علامتی بھوک ہڑتال جاری رکھی، اور نعرے بازی کی۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایل ڈی اے کے چند افسران اپنی تنخواہ اور دیگر مراعات سمیت اپنے من پسند ملازمین کو تنخواہ ادا کرتے رہتے ہیں، لیکن انصاف کیلئے آواز بلند کرنے والے ہم جیسے ملازمین کو تنخواہ دینے کیلئے قلم نہین ہلتا ہے، تنخواہ مانگنے اور احتجاج کرنے پر مختلف اقسام کی دھمکیاں دی جارہی ہیں، لیکن ہم ان دھمکیوں سے ڈرنے والے نپہیں ہیں، ہم اپنے جائذ حقوق کے حصول تک احتجاج جاری رکھیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ، چیف سیکریٹری سندھ، وزیر بلدیات سندھ، چیئرمین اینٹیکرپشن سندھ اور دیگر سے درخواست کی کہ وہ 2012ئ؁ سے لیکر آج تک ایل ڈی اے میں کی گئی کرپشن اور بدعنوانی کی تحقیقات کرائیں، اور بجٹ کی بھی آڈٹ کرائی جائے تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا۔ #

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں