وزیراعظم پاکستان کے پروگرام پلانٹ فار پاکستان مہم کے سلسلے میں لاڑکانہ کے قریب بھمن فاریسٹ میں 2500پودے لگائے گئے

ہفتہ 9 فروری 2019 18:04

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 فروری2019ء) وزیراعظم پاکستان کے پروگرام پلانٹ فار پاکستان مہم کے سلسلے ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر لاڑکانہ ارشد حیدر کماریو کی قیادت میں محکمہ جنگلات کے افسران محمد علی انڑ، عابد حسین جتوئی، کریم بخش مگریو اور ملازمین کے ہمراہ لاڑکانہ کے قریب بھمن فاریسٹ میں 25 سو پودے لگائے گئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ارشد حیدر کماریو کا کہنا تھا کہ آج وزیراعظم پاکستان کے پروگرام کے تحت دوسرا پروگرام ہے جس کے دوران پوری سندھ میں ایک ملین پودے لگائی جارہے ہیں اور بھمن فاریسٹ اسٹیشن میں 2500 پودے لگائے گئے ہیں جن میں شیشم، لیسوڑی، بیر، نیم، جامن اور دیگر اقسام شامل ہیں جبکہ مہم کے دوران 35 ہزار پودے تقسیم کیے جائیں گے تاکہ ایسے اقدام سے ماحول کو بہتر بنایا جاسکے۔

ان کا مذید کہنا تھا کہ ایسے اقدام سے جھنگلی حیات اور گرمی کی شدت کو بھی کم کیا جاسکتا ہے اور بارشوں کا نظام بھی بھتر ہوگا۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں