لاڑکانہ ، درگاہ عالیہ مشوری شریف میں جشن ملاد النبی ؐکا سو سالہ تقریبات کا دو روزہ جشن منایا گیا

پیر 11 نومبر 2019 21:54

․لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 نومبر2019ء) حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلیہ وسلم کی ولادت باسعادت کے موقع پر درگاہ عالیہ مشوری شریف میں جشن ملاد النبی صہ کا سو سالہ تقریبات کا دو روزہ جشن منایا گیا، جہاں ملک و بیرون ممالک سے علماء کرام سمیت معروف نعت خوانوں کی جانب سے گل ہائے عقیدے پیش کیا گیا، اس موقع پر درگاہ کے گدی نشین سائیں شفیع محمد مشوری، پروفیسر سائیں منظور مشوری، سائیں منیر مشوری نے اپنے خطاب میں کہا کہ 12 ربیع الاول کے روز جب کائنات کی ہر پاک شے جشن حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی خوشیاں منانے کی مصروف ہے وہیں لاڑکانہ کی معروف روحانی درگاہ عالیہ حضرت مشوری شریف میں بھی جشن ولادت مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی سو سالہ دو روزہ تقریبات کا انعقاد کیا گیا ہے، تقریبات میں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی بڑی تعداد سمیت ملک و بیرون ممالک سے نعت خوان اور علمائ کرام نے شرکت کر کے ثواب دارین حاصل کیا، انہوں نے کہا کہ جو اپنے دل کا وضو عشق محمد سے کرتے ہیں، ان کے لیے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ذکر اور جشن ولادت منانا بھی سعادت ہوتا ہے، اس موقع پر معروف نعت خوانوں ممتاز لاشاری و دیگر نے روح پرور اجتماع میں گل ہائے عقیدت پیش کر کے آقا دو جہاں سرور کائنات صلی اللہ علیہ وسلم کی شان بیان کی، اجتماع صبح فجر تک جاری رہا، دوسری جانب جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر ضلع بھر میں 22 جلوس برآمد کئے گئے، ہر جانب درود سلام مرحبا یا مصطفی صہ سے فضا معطر دکھائی دی، شہر کی سرکاری و نجی عمارتوں کو دلہن کی طرح سجایا گیا تھا، پاکستان سنی تحریک کے مولانا علی نواز قاسمی، جماعت اصلاح المسلمین، جماعت طاہریہ نقشبندیہ کے سائیں محمد افضل طاہری، معروف عالم دین سائیں بدر الدین سرہیو کی جانب سے بھی سرہیہ پدھر، نانو پدھر، بہشتی مسجد سمیت باقرانی روڈ سے الگ الگ مرکزی جشن میلاد مصطفی صہ کے جلوس نکالے گئے جس میں ہزاروں عاشقان رسول صہ نے شرکت کر کے میلاد مصطفی صہ منا کر جو قلبی سکون حاصل کیا جس کا اس کائنات میں کوئی نعمل بدل نہیں ہے، درگاہ اور ضلع بھر میں 18 سو پولیس اہلکاروں اور 250 سو رینجرز کے جوانوں نے سیکیورٹی کے فرائض سر انجام دئے، پاکستان چوک پر جشن آمد رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا کیک بھی کاٹا گیا جبکہ لنگر بھی تقسیم کیا گیا، شرکائ کا کہنا تھا کہ جشن عید میلاالنبی صلی اللہ علیہ وسلم میں شرکت کر کے نہایت خوش نصیبی محسوس کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں