لاڑکانہ کی تحصیل رتودیرو میں ایچ آئی وی کے کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری

ہفتہ 7 دسمبر 2019 23:56

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2019ء) لاڑکانہ کی تحصیل رتودیرو میں ایچ آئی وی کے کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری اسکریننگ کے دوران رتودیرو ٹریٹمنٹ سینٹر پر ایچ آئی وی متاثرہ دو نئے کیسز سامنے آگئے، رتودیرو دیرو ایچ آئی وی ٹریٹمنٹ سینٹر پر اسکریننگ کے دوران نئے سامنے آنے والے متاثرین میں ایک مرد اور ایک عورت شامل سندھ ایڈز کنٹرول پروگرام کے مطابق رتودیرو میں ایچ آئی وی متاثرہ مریضوں کی تعداد 1199 ہوچکی ہے جن میں 952 بچے جبکہ 247 بالغان شامل ہیں ایچ آئی وی سے سب سے زیادہ متاثر خواتین اور بچے ہوئے ہیں تاہم ذرائع کے مطابق ایچ آئی وی متاثرہ 42 افراد جانبحق ہوچکے ہیں جبکہ سندھ ایڈز کنٹرول پروگرام 17 افراد کے جانبحق ہونے کی تصدیق کرچکا ہے جبکہ رجسٹرڈ ایچ آئی وی مریضوں میں سے 7 سوسے زائد زیر علاج ہیں جبکہ 4 سو سے زائد ایسے مریض ہیں جو کے علاج کیلیے ایچ آئی وی ٹریٹمنٹ سینٹر نہیں پہنچ سکے ابتک 37 ہزار سے زائد افراد کی اسکریننگ کی جاچکی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں