لاڑکانہ، نامعلوم ملزمان پیسے اور سونے زیورات ڈبل کرنے کا جھانسہ دے کر 60 ہزار روپے نقدی اور سونا لوٹ کر فرار

جمعہ 21 فروری 2020 20:12

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2020ء) لاڑکانہ شہر کے ریشم گلی کے علاقے میں نامعلوم چوروں نے ضعیف خاتون افروز میمن کو پیسے اور سونے زیورات ڈبل کرنے کا جھانسہ دے کر 60 ہزار روپے نقدی اور ڈیڑھ تولا سونے زیوار لوٹ کر فرار ہوگیا، متاثرہ خاتون نے ایسے واقعے کے خلاف روتے ہوئے چوروں کو دہائیاں دی جس دوران کئی شہری جمع ہوگئے جبکہ حد کے تھانہ پولیس نے پہنچ پر واقعے کے متعلق تفصیلات لیں اور ملزمان کو گرفتار کرکے پیسے اور زیوارت برآمد کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی، اس موقع پر افرواز میمن نے بتایا کہ نجی اسکول میں ملازمہ ہوں میں نے پیسے جمع اور سونے زیورات جمع کرکے اپنی بیٹی کی شادی کروانی چاہی تاہم دو نامعلوم چوروں نے مجھے پیسے اور زیورات ڈبل کرنے کے بہانے کار میں بٹھاکر جادو ٹونے کے ذریعے 60 ہزار روپیے نقدی اور ڈیڑھ تولا سونے زیوارت لوٹ کر فرار ہوگئے ہیں، انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملوث چوروں کے خلاف کاروائی کرکے پیسے اور سونے زیورات واپس کیے جائیں۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں