صوبائی وزیر آبپاشی جام خان شورو کی سہیل انور سیال کے کزن کے انتقال پر لواحقین کے ساتھ تعزیت

منگل 21 ستمبر 2021 19:35

لاڑکانہ ۔21ستمبر  (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 ستمبر2021ء):صوبائی وزیر برائے محکمہ آبپاشی جام خان شورو نے انور آباد ضلع لاڑکانہ پہنچ کر سابق صوبائی وزیر سہیل انور سیال کے کزن کے انتقال پر ان کے لواحقین کے ساتھ تعزیت کرتے ہوئے فاتحہ خوانی کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر برائے محکمہ آبپاشی جام خان شورو نے سہیل انور سیال کی رہائش گاہ پہنچ کر مرحوم اسلم خان سیال کے انتقال پر ان کے کزن منور علی خان سیال کے ساتھ تعزیت کرتے ہوئے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اورمرحوم کے بلند درجات کیلئے دعابھی کی۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں