صوبائی محتسب آفس لاڑکانہ کے دفتر میں درج شکایات کی سماعت کا شیڈول جاری کر دیا گیا

ہفتہ 14 مئی 2022 23:58

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2022ء) وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کی ہدایت پر ریجنل ہیڈ وفاقی محتسب سکھر سید محمود علی شاہ نے( او سی آر کیس ) کی سماعت صوبائی محتسب آفس لاڑکانہ کے دفتر میں سیپکو لاڑکانہ اور ایس ایس جی سی ایل لاڑکانہ کے خلاف 35 درج شکایات کی سماعت کا شیڈول جاری کیا۔

(جاری ہے)

سماعت میں غلام اکبر بھٹو، ڈپٹی منیجر (انڈسٹری اینڈ کمرشل)، ایس ایس جی سی ایل، لاڑکانہ نے شرکت کی اور سیپکو کی جانب سے حفیظ الرحمان ایگزیکٹو انجینئر، سیپکو قمبر کی جانب سے پیش ہوئے اور تنویر احمد ایگزیکٹو انجینئر سیپکو لاڑکانہ کی جانب سے پیش ہوئے۔

سید محمود علی شاہ نے موصول ہونے والی 30 شکایات کا فیصلہ کیا اور یقین دلایا کہ فیصلہ شدہ شکایات پر سیپکو حکام 30 دن کے اندر عملدرآمد کرائیں گے۔ بصورت دیگر عمل درآمد نہ کرنے کا مقدمہ وفاق محتسب کو بھجوا دیا جائے گا اور حکم عدولی کرنے والے افسر کے خلاف کارروائی کی درخواست کی جائے گی۔m.k.a

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں