لاڑکانہ ، پولیس نے پہلی مرتبہ بلدیاتی انتخابات میں ڈیجیٹل الیکشن سیل قائم کردیا

اتوار 26 جون 2022 15:30

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2022ء) لاڑکانہ پولیس نے پہلی مرتبہ بلدیاتی انتخابات میں ڈیجیٹل الیکشن سیل قائم کردیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان لاڑکانہ پولیس کے مطابق ڈیجیٹل الیکشن سیل بلدیاتی الیکشن میں تعینات 4000 پولیس نفری سے ڈائریکٹ نمبرز پر واٹس اپ ، کال اور میسجز کے ذریعے رابطے میں ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ ڈیجیٹل الیکشن سیل کے ذریعے الیکشن ڈیوٹی پر موجود تمام نفری ایک دوسرے سے رابطہ میں ہے اور اگر کہیں کوئی شکایت یا مسئلہ رپورٹ ہوتا ہے تو بروقت کنٹرول روم اور کوئیک رسپانس فورس کو پیغام پہنچ جاتا ہے ۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں