لاڑکانہ ہندو دھرم شالہ میں ہولی کا تہوار منایا گیا، ایس ایس پی سمیت دیگر افراد کی شرکت

پیر 25 مارچ 2024 22:44

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2024ء) لاڑکانہ شہر کی ہندو دھرم شالہ میں ہولی کی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ایس ایس پی لاڑکانہ میر روحل خان کھوسو، ہندو پنچایت کے رہنماؤں سمیت ہندو برادری کے مرد و خواتین اور بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور ایک دوسرے کو مختلف رنگوں پر رنگ کر خوشی کا اظہار کیا ، نوجوانوں نے گانوں پر رقص کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ہندو برادری کے رہنماؤں اور نوجوانوں نے کہا کہ ہولی منانے کا مقصد پوری دنیا کو امن، محبت اور بھائی چارے کا پیغام دینا ہے، ہولی کے دن پر ہر سو خوشی کا سماں ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں