لاڑکانہ ،پولیس اہلکاران میں جھگڑا،فائرنگ سے ایک اہلکار جاں بحق ہو گیا

ہفتہ 27 اپریل 2024 22:10

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2024ء) لاڑکانہ میں دوران ڈیوٹی پولیس ہیڈکانسٹیبل اور ہیڈمحرر میں جھگڑا، فائرنگ کے نتیجے میں اہلکارقتل، ڈی آئی جی لاڑکانہ اور ایس ایس لاڑکانہ نے نوٹس لے لیا، پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ سچل کی حدود میں واقع جلبانی اسٹریٹ میں پیش آیا جہاں ہیڈکاسٹیبل اظہر علی کلہوڑو نے فائرنگ کرکے پولیس اہلکار ممتاز علی بھٹو کو قتل کردیا ہے جبکہ ہیڈکاسٹیبل اظہر علی کلہوڑو کو سرکاری اسلحہ سمیت گرفتار کرکے تھانہ سچل منتقل کردیا گیا ہے، پولیس نے مزید بتایا کہ ہیڈمحرر ممتاز علی بھٹو اور اظہر علی کلہوڑو سندہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ دفتر پر حفاظتی ڈیوٹی پر تعینات تھے، جھگڑے کے اسباب معلوم کئے جا رہے ہیں، دوسری جانب ڈی آئی جی لاڑکانہ ناصر آفتاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس لاڑکانہ سے رپورٹ طلب کرکے انہیں کارروائی کے احکامات جاری کردیئے ہیں، واقعے کے متعلق ایس ایس لاڑکانہ میر روحل خان کھوسو نے میڈیا کو بتایا کہ کھانا کھانے کے بعد دونوں اہلکاروں میں جھگڑاہوا، واقعے کی تفتیش ڈی ایس پی سول لائین انکوائری کررہے ہیں، جلد واقعے کے تمام اصل حقائق سامنے آجائیں گے، دوسری جانب پوسٹ مارٹم کے بعد مقتول کی نعش ورثاء کے حوالے کردی گئی جہاں نعش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں