لسبیلہ چیمبر آف کامرس اور لیڈا حب کے منتظمین کے بے حسی ضلع حب کے عوام کے سامنے واضح ہو چکی ، ایڈووکیٹ فیروزبلوچ

منگل 20 فروری 2024 19:52

حب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 فروری2024ء) لسبیلہ چیمبر آف کامرس اور لیڈا حب کے منتظمین کے بے حسی ضلع حب کے عوام کے سامنے واضح ہو چکی ہیں کرپشن ، اقربا پروری ، لوٹ مار اور بدانتظامی کو آلہ کار بناتے ہوئے چیمبر آف کامرس اور لیڈا وکلا سمیت عوام الناس کا بدترین استحصال کر رہے ہیںتفصیلات کے مطابق حب ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن حب کے ترجمان ایڈوکیٹ فیروز بلوچ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ لسبیلہ چیمبر آف کامرس اور لیڈا کے منتظمین کے بے حسی ضلع حب کے عوام کے سامنے واضح ہو چکی ہیں کرپشن ، اقربا پروری ، لوٹ مار اور بدانتظامی کو آلہ کار بناتے ہوئے چیمبر آف کامرس اور لیڈا وکلا سمیت عوام الناس کا بدترین استحصال کر رہے ہیں پہلے دن سے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن حب کا موقف ہے کہ سرکاری اور غیر سرکاری اداروں میں وکلا کے بنیادی حقوق کے پامالی کو قطعا برداشت نہیں کیا جائیگا جبکہ لسبیلہ چیمبر آف کامرس حب اور لیڈا کو ڈسٹرکٹ بار حب کے جانب سے نوٹسز بھی جاری کیئے گئے لیکن کوئی مناسب جواب نہ مل سکا اس کے بعدمزید ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن حب نے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے سامنے پریس کانفرنس کر کے اپنا تفصیلی موقف رکھا اس کے باوجود ان دونوں اداروں نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لیگل ایڈوائزر شپ اور لا افسر کے نشست پر وکلا کے جائز اور قانونی حق کو اب تک نظر انداز کیئے ہوئے ہیں ان حالات میں ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن حب جمہوری احتجاج کا راستہ اختیار کرتے ہوئے عدالت میں کالے جھنڈے لگا کر یوم سیاہ منا رہے ہیں اور مزیداب ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن حب لسبیلہ چیمبر آف کامرس کے جانب سے وکلا کو لیگل ایڈوائزر شپ فراہم نہ کرنے اور لیڈا حب میں وکلا کے نشست پرزائد حسین شورو کو لا افسر (B-18) کے غیر قانونی تعیناتی پر شدید تحفظات رکھتے ہوئے احتجاج کے راستے کو وسعت دینے جا رہے ہیں کرپشن اور لوٹ مار کے ناسور نے چیمبر آف کامرس اور لیڈا کے منتظمین کو اندھا ، بہرا اور گونگا کر دیا ہے جو ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن حب کے جائز آواز کو نہ سن پا رہے ہیں ، نہ دیکھ رہے ہیں اور نہ ہی ان کے اندر کوئی ظرف بچاہے کہ وکلا کے جائز مطالبے پر کوئی بیانیہ پیش کر سکیں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن حب جو پہلے ہی سے سراپا احتجاج ہے اور اپنے اس جمہوری حق کو استعمال کرتے ہوئے آج مورخہ 20 فروری کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ حب کے تمام عدالتوں سے مکمل بائیکاٹ اور مورخہ21 فروری 2024 کو لسبیلہ چیمبر آف کامرس اور لیڈا حب منتظمین کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرنے کا اعلان کرتا ہے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن حب اپنے احتجاج کو مزید وسعت دیتا جائیگا اگر وکلا کے جائزاور قانونی حقوق ان کونہ دیئے گئے آخر میں عوام الناس سے اپیل کی جاتی ہے کے وکلا کے جائز مطالبے پر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن حب کے ساتھ ہم آہنگ ہوتے ہوئے لسبیلہ چیمبر آف کامرس اور لیڈا کے استعماریت کے خلاف علم بغاوت کو بلند کرنے میں ہماری جمہوری جدوجہد میں ساتھ دیں۔

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں