لسبیلہ زرعی یونیورسٹی ترقی و خوشحالی کی جانب گامزن ہے، وائس چانسلر

بدھ 4 دسمبر 2019 23:54

اوتھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2019ء) وائس چانسلر لسبیلہ یونیورسٹی ڈاکٹر دوست محمد بلوچ نے کہا ہے کہ لسبیلہ زرعی یونیورسٹی ترقی و خوشحالی کی جانب گامزن ہے اور میری تعیناتی سے الحمد اللہ کافی پروجیکٹ منظور ہوئے ہیں جن کو پائیہ تکمیل تک پہنچا چکے ہیں اور مزید بھی لسبیلہ یونیورسٹی کو فعال بنانے کے لئے جامعہ منصوبہ بندی کے تحت جدوجہد کررہے ہیں لسبیلہ زرعی یونیورسٹی کے دو کیمپس ہیں جن میں ایک نصیر آباد اور ایک وڈھ میں قائم کیئے گئے ہیں ان کو بھی ایکٹیویٹ کیا جارہا ہے اس وقت لسبیلہ یونیورسٹی ٹاپ پر ہے اور ہماری کوشش ہوگی کہ مزید بھی لسبیلہ یونیورسٹی میں جو درپیش مسائل ہیں ان کو بھی فوری حل کرنے کی کوشش کریں گے لسبیلہ زرعی یونیورسٹی میں پہلے سے زیادہ بہتری آئی ہے اور اس یونیورسٹی میں کامیاب کانوکیشن کا بھی انعقاد ہوتا رہا ہے اور لسبیلہ کی میڈیا کا بھی مشکور وممنوں ہوں جنہوں نے ہمیشہ ہمارے ادارے کے ساتھ تعاون کیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ الحمد اللہ لسبیلہ یونیورسٹی بہتر سمت میں آگے بڑھ رہی ہے اور پورے ملک میں ایک اچھی جامعات میں شامل ہے اور لسبیلہ یونیورسٹی میں میری تعیناتی کے بعد کئی پروجیکٹس کا آغاز کیا گیا اور جن کے تعمیراتی کام کو صاف و شفاف طریقے سے پائیہ تکمیل تک پہنچایا ہے اور یونیورسٹی میں تدریس کا عمل بھی بہتر انداز میں جاری ہے اور طلبا بھی صرف اور صرف اپنی تعلیمی سرگرمیوں پر توجہ دے رہے ہیں علم کی شمع کو روشن کرکے اندھیروں کے اجالا کو بجھایا جاسکتا ہے انہوں نے کہا کہ لسبیلہ یونیورسٹی میں ہر سالانہ کانوکیشن کا بھی انعقاد کیا جاتا ہے جو ہمیشہ کامیاب رہا ہے اور لسبیلہ یونیورسٹی میں مزید بہتری لانے کی جدوجہد کررہے ہیں اور لسبیلہ یونیورسٹی کا ایک کیمپس نصیر آباد اور ایک کیمپس وڈھ میں قائم ہے جس سے وہاں کے نوجوانوں کو بہتر موقع مل رہے ہیں اور انشا اللہ لسبیلہ یونیورسٹی میں مزید پروجیکٹس لائے جائیں گے اور ہماری یونیورسٹی سی پیک کیلئے بھی ایک کارگر ثابت ہوگی اور وقت کے ساتھ ساتھ دن بدن لسبیلہ یونیورسٹی ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہورہی ہے اور لسبیلہ کے لوگوں کی خوش قسمتی ہے کہ ان کو اپنے ہی گھر میں ایک اعلی ادارہ ملا ہے اور اس ادارے کو مزید بہتر بنانے کیلئے ہم سب کو مل جل کر جہدو جہد کرنی ہوگی انہوں نے کہا کہ میں لسبیلہ کے میڈیا کا بھی مشکور وممنوں ہوں جنہوں نے ہمیشہ ہمارے ادارے کے ساتھ بہتر انداز میں تعاون کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں