عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کررہے ہیں،جام کمال

روزگار کی فراہمی کیلئے بھی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں،وزیراعلیٰ بلوچستان کی وفد سے گفتگو

منگل 9 جولائی 2019 21:44

عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کررہے ہیں،جام کمال
اوتھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جولائی2019ء) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کررہے ہیں بلیک ٹاپز روڈوں سمیت عوام کے دیگر مسائل بھی حل کیئے جائیں گے عوام کے مسائل کا حل ہماری حکومت کی اولین ترجیحی ہے انشاء اللہ آہستہ آہستہ عوام کے تمام مسائل حل ہو جائیں گے روزگار کی فراہمی کیلئے بھی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کراچی میں لسبیلہ کے معززین سے بات چیت کرتے ہوئے کیا وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ ضلع لسبیلہ سمیت پورے بلوچستان کے عوام کے مسائل حل کررہے ہیں اور انشائاللہ عوام کے جائز و بنیادی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیئے جائیں گے بلیک ٹاپز روڈوں کی فراہمی کے ساتھ ساتھ دیگر مسائل بھی حل کیئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ اوتھل شہر کیلئے بائی پاس روڈ بنایا جائیگا اور وہ روڈ معیاری ہوگا تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ فائدہ مل سکے انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ آہستہ آہستہ تمام مسائل حل ہو جائیں گے اور روزگار کی فراہمی کیلئے بھی اقدامات اٹھارہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کی سب سے پہلی ترجیحی ہی عوامی مسائل کا حل ہے اور دن رات ایک کرکے کوشش کررہے ہیں کہ بلوچستان میں عوام کو جو مسائل درپیش ہیں ان کو فوری طور پر حل کیا جائے ملاقات کرنیوالوں میں غلام محمد عرف گلو جاموٹ۔

(جاری ہے)

میر شاہجان جاموٹ۔حاجی عبدالستار جاموٹ۔عبداللہ گاڑھا۔سردار علی اکبر آچرہ۔مجید آچرہ۔حبیب اللہ انگاریہ۔رئیس عالم سور۔حسین علی جاموٹ۔محمد خان چنہ۔رمضان جاموٹ۔کامریڈ ولی محمد جاموٹ۔مولابخش خاصخیلی۔وڈیرہ حنیف جاموٹ۔برکت جاموٹ۔رشید جاموٹ۔رستم شاہوک۔محمد انور بانا۔پیربخش کلمتی۔احمد علی جاموٹ۔ایوب لاسی۔اصغر علی۔اکبر رونجھو۔نور محمد آچرہ۔محمدبخش جاموٹ ودیگر سیاسی وسماجی شخصیات موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں