اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو کے چچا قبائلی شخصیت میر عظیم جان بزنجو مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے

گجر گوٹھ کے مقامی قبرستان میںسپرد خاک ،نماز جنازہ میں صوبائی وزراء مشیروں ،اراکین صوبائی اسمبلی سمیت علاقہ معززین کی شرکت

پیر 27 ستمبر 2021 23:26

لسبیلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2021ء) اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو کے چچا قبائلی شخصیت میر عظیم جان بزنجو مختصر علالت کے بعد گزشتہ روز کراچی ایک اسپتال میں انتقال کر گئے میر عظیم جان بزنجو کے انتقال کی خبر پھیلتے ہی سندھ و بلوچستان کے مختلف علاقوں سے سمیت ضلع لسبیلہ کے مختلف سیاسی،مذہبی قبائلی شخصیات کی ایک بڑی تعداد میں مرحوم کی رہائشگاہ پہنچنا شروع ہو گئے مرحوم کو گجر گوٹھ کے مقامی قبرستان میںسپرد خاک کردیا گیا نماز جنازہ میں صوبائی وزراء مشیروں ،اراکین صوبائی اسمبلی سمیت سیاسی قبائلی شخصیات سمیت علاقہ معززین کی ہزاروں میں تعداد میں شرکت کی نماز جنازہ جمعیت علماء اسلام کے مرکزی نائب امیر مولانا غلام قادر قاسمی نے پڑھائی تفصیلات کے مطابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو کے چچا ،سراج بزنجو کے والد ،بی اے پی کے صوبائی رہنماء میر جمیل احمد بزنجو کے چچا،سابق چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل آواران حاجی نصیر جان بزنجو ،میر منیر احمد بزنجو کے کزن قبائلی شخصیت میر عظیم جان بزنجو مختصر علالت کے بعد گزشتہ روز کراچی کے نجی اسپتال میں گزشتہ روز رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے مرحوم سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں گجر گوٹھ بھوانی کے مقامی قبرستا ن میں سپرد خاک کردیا گیا جبکہ نماز جامعہ قاسم العلوم بھوانی میں جمعیت علماء اسلام کے مرکزی نائب و شیخ الحدیث مولانا غلام قادر قاسمی نے پڑھائی جس میں صوبائی وزراء مشیروں اراکین اسمبلی میر ضیاء لانگو ،عارف محمد حسنی ،زمرک خان اچکزئی ،سردار سرفرازخان ڈومکی ،حاجی اکبر آسکانی ،طور اتماخیل،حاجی محمد خان لہڑی ،حمل کلمتی ،یونس عزیز زہری ،لالہ عبدالردشتی شید، ڈائریکٹر جنرل سائوتھ زون ایکسائز ڈیپارٹمنٹ محمد زمان خان ،سمیت سندھ وبلوچستان سے تعلق رکھنے والے مختلف سیاسی مذہبی وقبائلی شخصیات و سرکاری افسران ،صحافیوں سمیت علاقہ معززین نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی جبکہ تعزیت کا سلسلہ بزنجو ہائوس حب میں جار ی ہے پیر کے روز رکن صوبائی اسمبلی سردار محمد صالح بھوتانی ،سابق وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی شہزاد بھوتانی سمیت دیگر قدر آور شخصیات بزنجو ہائوس پہنچ کر اسپیکر میر عبدالقدوس بزنجو سے انکے چچا کے انتقال پر تعزیت کی اور مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعائے مغفرت کی۔

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں