مولانا فضل الرحمن کل بلوچستان کے صنعتی شہر حب پہنچیں گے

ہفتہ 29 جنوری 2022 00:34

حب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جنوری2022ء) سربراہ جمعیت علما اسلام اور صدر پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمن کل (ہفتہ کو )بلوچستان کے صنعتی شہر حب پہنچیں گے جہاں وہ علما کنونشن سے خطاب کریں گے مولانا فضل الرحمان کی حب آمد تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے پورے شہر میں خیرمقدمی کے بینرز اور جمعیت کے پرچموں لگادیئے گئے ہیں جے یوآئی لسبیلہ کے مطابق مولانا فضل الرحمان مدرسہ قاسم العلوم بھوانی سے فارغ التحصیل طلبا کی دستاربندی بھی کریں گے جلسہ عام سے مولانا عبدالغفور حیدری مولانا عبدالواسع مولانا صبغت اللہ جوگی مولانا قمرالدین بھی خطاب کرینگی

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں