لسبیلہ قومی شاہراہ پر مزدہ ٹرک اور گاڑی میں تصادم ،دو افراد جاں بحق

پیر 1 فروری 2021 16:47

لسبیلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 فروری2021ء) لسبیلہ قومی شاہراہ پر مزدہ ٹرک اور گاڑی کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق۔

(جاری ہے)

ریسکیو زرائع کے مطابق پیر کولسبیلہ میں قومی شاہراہ پر گڈانی کے قریب مزدہ ٹرک اور گاڑی میں المناک حادثے کے نتیجے میں قبائلی شخصیت حاجی مولابخش رونجھو اور انکے بھائی محمد بخش رونجھو جاںبحق ہوگئے ریسکیو حکام نے لاشوں کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کیا جہاں ضر وری کا روائی کے بعدلاشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئی مز ید کارروائی جا ری ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں