اوتھل،مسافر ویگن موٹرسائیکل سوار سے ٹکرا کر الٹ گئی ،موٹر سائیکل سوار جاں بحق

جمعہ 10 اگست 2018 21:00

اوتھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اگست2018ء) وایارہ کے علاقے کھیر گولائی کے مقام پر کراچی سے آواران جانے والی مسافر ویگن موٹرسائیکل سوار سے ٹکرا کر الٹ گئی ،موٹر سائیکل سوار جاں بحق تفصیلات کیمطابق وایارہ کے علاقے کھیر گولائی کے مقام پر کراچی سے آواران جانے والی مسافر ویگن ٹائر برسٹ ہونے کے نتیجے میں روڈ پر کھڑے موٹرسائیکل سوار سے ٹکراکر الٹ گئی جس کے باعث موٹر سائیکل سوار سمیت تین افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں ایدھی ایمبولینس کے ذریعے لسبیلہ کے ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال اوتھل منتقل کیا گیا جہاں پر زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی گئی شدید زخمی موٹر سائیکل سوار عبدالمجید ولد محمد صابرہ کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے کراچی منتقل کیا گیا جو زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گئے نعش کو ضروری کاروائی کے بعد ورثاکے حوالے کردیا ۔

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں