پاکستان کوسٹ گارڈزکی لسبیلہ میں مختلف کارروائیاں ،کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد ،خاتون گرفتار

منگل 12 نومبر 2019 22:18

لسبیلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2019ء) پاکستان کوسٹ گارڈزکی لسبیلہ میں مختلف کاروائیاں کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد خاتون گرفتار ترجمان کوسٹ گارڈز کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز نے وندر(بلوچستان) کے قریب واقع ناکہ کھاری چیک پوسٹ پر کوئٹہ سے کراچی آنے والی مسافر کوچ میں سوار ایک خاتون کے ساما ن سیتلاشی کے دوران 24کلو گرام اعلی کوالٹی کی چرس برآ مدکر کے خاتون کو حراست میں لے لیا گیا۔

(جاری ہے)

جبکہ ایک اور کاروائی کے دوران لسبیلہ کے علاقے وندر کے قریب سمندر کے کنارے جھاڑیوں میں چھپائی گئی48 کلوگرام اعلی کوالٹی کی چرس برآ مدکرلی پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت تقر یبا 78.62ملین روپے کے لگ بھگ ہے۔ کوسٹ گارڈز نے برآمد شدہ منشیات اور خاتون اسمگلرزکو حراست میں لے کر مزید تفتیش شروع کردی۔

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں