منشیات کے استعمال اور سمگلنگ کے اس ناسور کو جھڑ سے اکھاڑنا ہوگا، نوابزادہ شاہ زین بگٹی

بدھ 29 جون 2022 23:41

لسبیلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جون2022ء) وفاقی وزیر برائے اینٹی نارکوٹکس نوابزادہ شاہ زین بگٹی نے کہا ہے کہ منشیات کے استعمال اور سمگلنگ کے اس ناسور کو جھڑ سے اکھاڑنا ہوگا انسداد منشیات اور اقوام متحدہ کے ادارے یو این او ڈی سی کے زیر اہتمام ورلڈ ڈرگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ورلڈ ڈرگ رپورٹ 2022 کے مطابق دنیا کی نوے فیصد ہیروئین ہمارے ایک ہمسایہ ملک میں تیار ہوتی ہے دنیا میں منشیات اسمگلنگ کے تین بڑے روٹ ہیں اور منشیات کی برآمدگی کی شرح پچھلے تین سال میں دوگنی ہو گئی ہے اور مشکل مالی اور کم افرادی قوت کے باوجود یہ ہماری انسدادِ منشیات فورس اور اداروں کی کامیابی ہے ہم نے ایک بہترین کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم تیار کیا تھا جو اس مقصد کیلئے انتہائی مثر رہا رپورٹ کے مطابق بھنگ دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی منشیات ہے جسے دنیا کی چار فیصد آبادی استعمال کرتی ہے دنیا میں بھنگ کی کاشت میں اضافہ ہوا ہے جبکہ ہیرین سے دنیا بھر میں منشیات کی شرع اموات سب سے زیادہ ہے دنیا میں گیارہ ملین سے زیادہ لوگ سرنج کے ذریعے منشیات استعمال کرتے ہیں جس وجہ سے ایڈز ہیپاٹائٹس جیسی مہلک بیماریوں کا شکار ہوجاتے ہیں پاکستان میں انسدادِ منشیات کے لیے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو آگے آنا ہوگا اور منشیات کے استعمال اور اسمگلنگ کے اس ناسور کو جڑ سے اکھاڑنا ہوگا اس مقصد کیلئے نوجوان نسل اور طلبہ میں منشیات کے بارے میں آگاہی کی ضرورت ہے وفاقی سیکرٹری نے حکومت پاکستان کی جانب سے انسدادِ منشیات کے حوالے سے خصوصی کاوشوں پر UNODC کا شکریہ ادا کیا

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں