ڈپٹی کنزرویٹر نے ٹینڈرز اپنے من پسند لوگوں کو دیکر حقداروں کو ان کے حق سے محروم کردیا ہے ، حبیب اللہ

ہفتہ 20 اپریل 2024 18:29

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2024ء) لسبیلہ کے ٹھیکیداران حبیب اللہ اور حبیب الرحمن نے کہا ہے کہ ڈپٹی کنزرویٹر نے ٹینڈرز اپنے من پسند لوگوں کو دیکر حقداروں کو ان کے حق سے محروم کردیا ہے اعلیٰ حکام نوٹس لیکر ہمیں انصاف دیا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کنزرویٹر فارسٹ لسبیلہ نے 3 ٹینڈر کیلئے کال دیا تھا۔

(جاری ہے)

اوپننگ کے دن پہنچے تو ڈپٹی کنزرویٹر نے کہا کہ آپ لوگ اپنے ٹینڈر جمع کریں تینوں کو ایک ساتھ 17 تاریخ کو کھولا جائے گا جب ہم دفتر پہنچے تو ڈپٹی کنزرویٹر اور کمیٹی کا کوئی ممبرموجود نہیں تھا ۔ حق تلفی کے خلاف میڈیا کو بیان ریکارڈ کروایا اس کے بعد ڈپٹی کنزرویٹر نے ہمارے ٹینڈر فارم کھولا تو ہمارے ریٹ سے کم والے من پسند ٹھیکیدار کو ٹھیکہ دیکر ہماری حق تلفی کی گئی اور کہا کہ آپ لوگ 30000 لیکر ٹھیکہ چھوڑ دوں پیسے لینے سے انکار پر ہمیں دھمکیاں دینا شروع کردیا ہم وزیر اعلیٰ بلوچستان و دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کرپٹ آفیسر کے خلاف کارروائی عمل میں لاکر انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں۔

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں