ٍصومالیہ میں ہنگامی لینڈنگ کے بعد اقوام متحدہ ہیلی کاپٹر پر دھاوا، ایک ہلاک، 5 اغواء

جمعرات 11 جنوری 2024 20:41

ٍصومالیہ میں ہنگامی لینڈنگ کے بعد اقوام متحدہ ہیلی کاپٹر پر دھاوا، ایک ہلاک، 5 اغواء
موغادیشو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جنوری2024ء) صومالیہ میں الشباب کے جنگجوؤں نے باغیوں کے زیر قبضہ علاقے میں ہنگامی لینڈنگ کرنے والے اقوام متحدہ کے ہیلی کاپٹر پرحملہ کردیا جس میں ایک مسافر ہلاک ہوگیا جبکہ 5 کو اغواء کرلیا گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وسطی صومالیہ کی ریاست گالمودگ کے داخلی سلامتی کے وزیر محمد عبدی عدن گبوبے کے مطابق ہیلی کاپٹر نے انجن فیل ہونے کے بعد بدھ کے روز شندھیرے گاؤں میں لینڈنگ کی تھی۔

جہاز پر 6 غیر ملکی اور ایک صومالی شہری سوار تھے جن میں سے ایک کو فرار ہونے کی کوشش کے دوران گولی مارکرہلاک کر دیا گیا۔ ایک اور شخص لاپتہ ہے۔اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اقوام متحدہ کے معاہدے کے تحت چلنے والے ہیلی کاپٹر کا حادثہ گالموڈوگ میں پیش آیا۔

(جاری ہے)

جہاز میں سوار افراد کی حفاظت کے پیش نظر مزید تفصیلات نہ بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم کوئی تفصیلات فراہم نہیں کریں گے سوائے اس کے کہ جوابی کارروائی کی کوششیں جاری ہیں۔

ہم اس مسئلے کو حل کرنے کی مکمل کوشش کر رہے ہیں۔مسافروں کی قومیت سے متعلق بھی فوری طور پر پتہ نہیں چل سکا۔ایوی ایشن کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر میں طبی پیشہ ور افراد اور فوجی سوار تھے، جو وسل شہرجارہا تھا۔

لیہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں