محرم الحرام کے موقع پرفول پروف سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنایاجائے،آرپی او

بدھ 19 ستمبر 2018 01:00

لیہ۔18ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) عزاء داری کے جلوسوں کے روٹس پر معیاری میونسپل سروسز ، طبی سہولیات فراہم کرنے اور موثر سیکورٹی کے لیے تمام ادارئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دیں۔متعلقہ ٹیمیں یوم عاشور تک اپنے فرائض جانفشانی سے انجام دیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوارواقعہ سے بچاجاسکے۔ تمام دریائی پتن سیل کردیے جائیں تاکہ فول پروف سیکورٹی کو یقینی بنایا جاسکے۔

یہ بات گزشتہ رات کمشنر ڈی جی خان ڈویژن رانا گلزار احمد نے امام بارگاہ حسینیہ اور روٹس کے معائنہ کے موقع پر کہی۔آر پی او محمد عمر شیخ ،ممبرا ن اسمبلی شہاب الدین خان سیہڑو چوہدری طاہر رندھاوا،ڈپٹی کمشنر رفاقت علی نسوانہ ،ڈی پی او زاہد نواز مروت ،چیئرمین ضلع کونسل ملک عمر علی اولکھ ،چیئرمین ایم سی حافظ جمیل احمد،اے سی لیہ شاہد عباس کاٹھیا ،ممبر امن کمیٹی قاری عبدالروف ہمرا ہ تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ممبر ڈسٹرکٹ امن کمیٹی سید علی رضا شاہ نے کمشنر کو عزاء داری کے جلوسوں کے روٹس کی صورت حال ،اما م بارگاہ میں سیکورٹی انتظامات سے آگاہ کیا۔اس موقع پر کمشنر وآر پی او نے معیاری میونسپل سروسز کی فراہمی اور سیکورٹی انتظامات کے بارے ہدایات دیں۔آرپی اومحمدعمرشیخ نے منتظمین کوہدایت کی کہ کسی اجنبی شخص سے نیازاورلنگرنہ لیاجائے اورمقامی رضاکارپولیس اہلکاروں کے ساتھ مل کرکام کریں۔انہوں نے کہاکہ تمام عزاء دارواک تھروگیٹ اورمکمل شناخت کے عمل میں معاونت کریں۔

لیہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں