لیہ، پک اپ وین الٹنے سے 5 افراد جاں بحق، 16 زخمی

جمعہ 18 اکتوبر 2019 09:45

ْ لیہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2019ء) پک اپ وین موڑ کاٹتے ہوئے الٹنے سے 5 مسافر موقع پر جاں بحق اور 16 زخمی ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق لیہ کے نواحی علاقے پیر جگی کے قریب پک اپ وین تیز رفتاری میں موڑ کاٹتے ہوئے الٹ گئی جس کے نتیجے میں 5 مسافر موقع پر جاں بحق اور 16 زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

امداد ٹیموں نے جاں بحق افراد کی نعشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال لیہ منتقل کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لیہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں