مولانا فضل الرحمان کا مینڈیٹ کے پی سے چوری ہوا،چیخیں سندھ میں مار رہے ہیں،فیصل کریم کنڈی

پارٹی کا وزارتیں لینے سے متعلق ابھی فیصلہ نہیں ہوا، حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ پارٹی کی سی ای سی کریگی،میڈیاسے گفتگو

پیر 13 مئی 2024 23:05

مولانا فضل الرحمان کا مینڈیٹ کے پی سے چوری ہوا،چیخیں سندھ میں مار رہے ہیں،فیصل کریم کنڈی
لیہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2024ء) گورنر خیبر پختونخوافیصل کریم کنڈی نے کہاہے کہ مولانا فضل الرحمان کا مینڈیٹ کے پی سے چوری ہوا اور وہ چیخیں سندھ میں مار رہے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت اخلاقی جرات کامظاہرہ کرے اور مولانا فضل الرحمان کو مینڈیٹ واپس کرے۔گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ 9سال سے ملنے والی رقم کہاں خرچ ہو رہی ہی پی ٹی آئی حکومت جواب دے، جو آئین اور قانون کو نہیں مانتے ان سے بات چیت نہیں ہوگی۔ انہوںنے کہاکہ پیپلزپارٹی کا وزارتیں لینے سے متعلق ابھی فیصلہ نہیں ہوا، حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ پارٹی کی سی ای سی کریگی۔

لیہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں