اسرائیل کی سلامتی کیلیے ہمارا عزم پختہ ہے،بائیڈن کی اسرائیلی ہم منصب کویقین دہانی

بدھ 15 مئی 2024 17:24

تل ابیب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2024ء) حالیہ ہفتوں میں امریکی صدر کی جانب سے اسرائیلی فوج کے غزہ کی پٹی کے انتہائی جنوب میں واقع شہر رفح میں گھسنے کی صورت میں ہتھیاروں کی ترسیل معطل کرنے کی دھمکی اور اس کے نتیجے میں کشیدگی کے جلو میں امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنے اسرائیلی ہم منصب اسحاق ہرزوگ کو نیک تمنائوں کا پیغام بھیجا ۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر نے اپنے اسرائیلی ہم منصب کو ایک مکتوب ارسال کیا ہے جس میں انہوں نے لکھا کہ ہے کہ انہیں اسرائیل کے ساتھ پائیدار تعلقات پر فخر ہے۔انہوں نے گذشتہ 7 اکتوبر کو حماس تحریک کی طرف سے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوجی اڈوں اور بستیوں پر اچانک کیے گئے حملے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ گذشتہ سال بہت تکلیف دہ تھا، کیونکہ7 اکتوبر2023 کو اسرائیل پر بدترین حملہ ہوا تھا۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی سلامتی کے لیے امریکہ کا عزم پختہ ہے۔

لیہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں