اے ٹی پی ریو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز، ٹاپ سیڈڈ ڈومینک تھیم اور بورنا کورک نے کوارٹر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا

جمعہ 21 فروری 2020 16:29

اے ٹی پی ریو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز، ٹاپ سیڈڈ ڈومینک تھیم اور بورنا کورک نے کوارٹر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا
برازیلیہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2020ء) آسٹریا کے ٹینس سٹار اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ ڈومینک تھیم اور کروشیا کے بورنا کورک اے ٹی پی ریو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے جبکہ سربین سیکنڈ سیڈڈ ڈسان لاجوویک پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں اپ سیٹ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق برازیل میں جاری اے ٹی پی ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل رائونڈ میچز میں آسٹریا کے ڈومینک تھیم نے جومی مینار کو پہلے سیٹ میں 6-7(5-7) کی شکست کے باوجود اگلے سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-4 سے ہرا کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

ایک اور میچ میں کروشیا کے بورنا کورک نے میزبان حریف کھلاڑی تھیاگو سیبوتھ ویلڈ کو 6-3، 1-6 اور 7-6 سی ہرا دیا۔

متعلقہ عنوان :

لیہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں