فٹ بال کے لیجنڈ کھلاڑی پیلے کی حالت خطرے سے باہر

ہفتہ 18 ستمبر 2021 23:30

برازیلیہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2021ء) فٹ بال کے لیجنڈ کھلاڑی پیلے کو کچھ مدت کے لیے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا مگر اب ان کی حالت بہتر ہے۔

(جاری ہے)

برازیل کے مایہ ناز کھلاڑی پیلے کو سانس لینے میں دشواری کے سبب جمعے کی رات آئی سی یو منتقل کر دیا گیا تھا تاہم ساو پاولو کے ہسپتال کے مطابق اب ان کی طبیعت مستحکم ہے۔ پیلے کی اس ہسپتال میں چند ہفتوں قبل سرجری بھی ہوئی تھی۔ ان کی علالت کی خبر نے پوری دنیا میں فٹ بال کے مداحوں کو سکتے میں ڈال دیا تھا۔ پیلے دنیا کے ایسے واحد فٹ بال کھلاڑی ہیں، جو تین مرتبہ ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کا حصہ رہے۔

متعلقہ عنوان :

لیہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں