ڑ*لورالائی، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے زیر اہتمام تربیتی سیمینار وجرگہ

اتوار 13 اکتوبر 2019 19:45

Vلورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2019ء) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے زیر اہتمام شادی ہال میں تربیتی سیمینار وجرگہ زیر صدارت مرکزی سیکرٹری سابق وزیر اور چیف آف پشتون نواب ایازخان جوگیزئی منعقد ہوا جرگہ سے مرکزی سیکرٹری نواب ایاز خان جوگیزئی ،مرکزی سیکرٹری رئوف لالا ،صوبائی ڈپٹی سیکرٹری یوسف خان،سابق ایم پی اے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری عبدالمجیدا چکزئی،صوبائی ایگزیکٹیو علائوالدین،لورالائی کے سینئیر رہنماء سردار اشرف خان کاکڑ، بہادر خان موسی خیل،ژوب کے اعظم خان ،خان عقل خان حمزہ زئی ،جبار خان اتمانخیل،پی ایس او کے عبدالمالک ناصر،ایڈوکیٹ احمدجان ناصر، دادخان علیزئی،رشید حقمل،اکرام خان موسی خیل ،سید ولی محمد شاہاور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پشتونخوا میپ پاکستان اور افغانستان کے پشتون عوام کے تحفظ اور انکے ارمانوں کے نگہبان ہے اور اس مقصد کے لئے پارٹی کے کارکنوں اور لیڈر شپ نے قربانیاں دی ہے شہادتیں دی ہے اور آج بھی ملک میں پشتونوں کے قربانیاں کسی سے ڈھکی چپھی نہیں ہے انہوں نے کہا کے اس وقت بھی ملک میں مارشل لاء ہے جمہوریت نہیں ہے سلیکٹڈ حکومت ہے پورے ملک میں اسٹبلیشمنٹ نے اپنے مقاصد کے لئے جعلی امیدواروں کا کامیاب کرایا تھا جس کی واضح مثال کوئٹہ میں ہمارے لیڈر خان محمود خان کے مقابلے میں سوری کے حق میں 52000ہزار ووٹ جعلی طریقے سے ڈالے تھے جسکا عدالت نے ثبوت کے ساتھ واضح کئے تھے انہوں نے کہا کے اس وقت بلکے پاکستان کے بننے سے پہلے اور آج تک ملک میں پشتونوں کی بقاء کی جنگ جاری ہے اور اس مقصد کے لئے پشتونوں نے ہر وقت قربانی دی ہے اور ملک میں مختلف ناموں سے اور بیرونی مقاصد کے پشتونوں کو ایندھن کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے انہوں نے پی ٹی ایم وقت کی اہم ضرورت ہے مقررین نے کہا کے کسی بھی پارٹی میں کارکن اہمیت کی حامل ہوتی ہے اور کارکنوں کی وجہ سے اور انکے قربانیوں کی بدولت پارٹی ہر مشکل کا مقابلہ کرتی ہے اور کارکنوں کے بغیر پارٹی کبھی بھی کامیابی حاصل نہیں کرسکتی ہے پاکستان کی تاریخ میں پشتونخوا میپ سے بڑھ سے کسی کو انتخابات میں کامیابی حاصل نہیں ہوئی ہے اور یہ سب کارکنوں اور عوام کی وجہ سے ممکن ہوا ہے اور پشتون عوام کے تحفظ کے لئے پارٹی لیڈروں خان عبدالصمد خان اچکزئی اور خان محمود خان اچکزئی کی قربانیاں اور جمہوریت کے لئے انکی قربانیاں کسی سے ڈھکی چپھی نہیں ہے اور جو پارٹی مشر کو نہیں مانتے انکا پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے اورکل پارٹی کارکنوں کے ساتھ ناروا سلوک کرنے والے اور اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر نے جس طریقے سے پارٹی کا اپنے ذاتی مفاد کے لئے استعمال کیا اور کارکنوں کو نظر انداز کرکے اپنے خاندان اور اقرباپروری کا مظاہرہ کیا آج اسکا انجام سب نے دیکھ لیا اور آج پارٹی کارکنوں کو کیا حساب دینگے پارٹی کارکن کے بغیر دنیا کا کوئی قوت پارٹی کو فعال نہیں کرسکتی پارٹی آج بھی موجود ہے اور ہم سب مل کر پارٹی سے قبضہ گروں کا نکالیئنگے اور پارٹی ائین کے مطابق پارٹی کا سارے صوبے میں فعال بنائینگے مقررین نے حکومت سے مطالبہ کیا کے لورالائی میں پراپرٹی ٹیکس کے لئے سروے فوری طور پر ختم کیا جائے اور یہ ٹیکس لورالائی ٹرائیبل سے ختم کیا جائے ،پی ٹی ایم کے گرفتار ممبران کو فوری طور پر رہا کیا جائے او ر پارٹی کے اندر آئین کے مطابق انتخابات کرائیں جائیں ۔

(جاری ہے)

اور ماضی کے منتخب نمائندوں کا احتساب کیا جائے اور انہیں دوبارہ کسی بھی عہدے کے لئے نااہل قرار دیا جائیں۔

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں