لورالائی کو ترقیاتی اضلاع میں شامل کرنا میری اولین کوششوں میں شامل ہے،حاجی محمد خان طور اتمانخیل

اتوار 20 اکتوبر 2019 16:30

لورالائی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2019ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے صوبائی رہنماء، صوبائی وزیر صنعت و حرفت حاجی محمد خان طور اتمانخیل نے کہا ہے کہ حکومت میں رہتے ہوئے عوامی مسائل سے کسی صورت غافل نہیں رہ سکتے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے ہیلتھ کمیٹی کے ہمراہ ٹیچنگ ہسپتال لورالائی کے دورے کے موقع پر سول ہسپتال میں ڈاکٹرز پیر ا میڈیکس سے بات چیت کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ میں عملی کام کا قائل ہوں زبانی باتوں کا دور اب نہیں رہا لورالائی کو ترقیاتی اضلاع میں شامل کرنا میری اولین کوششوں میں شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز کا فریضہ ایک مقدس پیشہ ہے، دکھی انسانیت کی بلا امتیاز خدمت کر کے آپ دونوں جہانوں میں سرخرو ہو سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جہاں تک اپکے اور پیرا میڈک کے بنیادی مسائل ہیں اسکو حل کرنا بھی حکومت اور میری مشترکہ ذمہ داری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حلقے میں کرپشن و لوٹ مار کی کسی صورت اجازت نہیں،یہی وزیر اعلٰی اور صوبائی حکومت کا وژن ہے۔انہوں نے کہا کے میںنے اپنے کم وسائل میں ہسپتال کو ادویات فرائم کئے اور متعلقہ شعبوں میں ڈاکٹرز سرجن تعنیات کئے اور بہت جلد خواتین کے لئے علیحدہ وارڈ فراہم کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ لورالائی شہر میں پانی کا ایک دیرینہ مسئلہ کو حل کردیا ہے۔اس موقع پر انہوں نے مختلف وارڈز سٹورز اور دفاتر کا معائنہ کیا اور ڈاکٹرز پیرا میڈیکس اور مریضوں سے بھی ملاقات کی اور انکے مسائل معلوم کئے۔انہوں نے کہا کہ وہ ہسپتالوں اور سکولوں میں غیر حاضری برداشت نہیں کرینگے،انکے ہمراہ ایم ایس ڈاکٹر عبدالواحد بلوچ ہیلتھ کمیٹی کے چیرمین سرداریحیٰی جوگیزئی بھی موجود تھے۔

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں