×لورالائی یونیورسٹی میں زیتون کی کاشت، پائیدار ترقی، چیلنجز اور مواقع کے موضوع پر پہلا بین الاقوامی سیمینار کا انعقاد

)زیتون کی افادیت جاننے کے بعد بلوچستان کے زمیندار زیتون کی کاشت کو ترجیح دے رہے ہیں، اولیو ڈاکٹرمارکو مورچیٹی

اتوار 12 مئی 2024 21:00

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2024ء) لورالائی یونیورسٹی میں زیتون کی کاشت، پائیدار ترقی، چیلنجز اور مواقع کے موضوع پر پہلا بین الاقوامی سیمینار منعقد۔ہوا انٹرنیشنل کوآرڈینیٹر اولیو ڈاکٹر مارکو مورچیٹی، ڈاکٹر محمد طارق، نیشنل پروجیکٹ ڈائریکٹر پاکستان، ڈاکٹر خیر محمد کاکڑ، ڈائریکٹر جنرل پاکستان آئل سیڈ ڈیپارٹمنٹ منسٹری آف نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ اسلام آباد، ڈاکٹر محمد اعظم کاکڑ (ایف اے او، بلوچستان) اور سیمینار میں دیگر تنظیموں کے نمائندوں اور ممتاز شہریوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ زیتون کا ذکر قرآن مجید میں بھی آیا ہے زیتون کی افادیت جاننے کے بعد بلوچستان کے زمیندار زیتون کی کاشت کو ترجیح دے رہے ہیں لورالائی میں اس وقت ہزاروں ایکٹر زمین پر لاکھوں درخت لگائے چکے ہیں اور زمیندار زیتون کی فصل سے لاکھوں روپے آمدن حاصل کر کے اپنی اور بچوں کی کفالت کرنے میں مصروف عمل ہیں زیتون کے درخت کی عمر ہزاروں سال ہے اور چار سال کے بعد ہی فروٹ دینا شروع کر دیتا ہے زیتون کے درختوں کی ایک اہم خاصیت یہ ہے کہ کم پانی سے اسکی نشو نماہوتی ہے مقررین نے زور دیتے ہوئے کہا کہ زیتون کی کاشت کے لئے تمام زمیندار کوششیں کریں اور صحت مند منافہ کما کر اپنے اور بچوں کے لئے روزگا پیدا کریں سیمینار کے مہمان خصوصی ڈاکٹر احسان اللہ کاکڑ تھے ذمہ دارزرائع نے اعلان کیا کہ جلد لورالائی میں ایک بڑا انٹرنیشنل سیمینار منعقد کریں گیاور اس سیمینار میں چار ممالک کے نمائندے شرکت کریں گے ۔

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں