ظ*لورالا ئی بس ٹرمینل سے گمشدہ بچہ ژوب بازیاب اہلخانہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

اتوار 12 مئی 2024 21:00

Nلورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2024ء) لورالا ئی بس ٹرمینل سے گمشدہ بچہ ژوب سے برآمد آج صبح لورالائی پولیس کو ایک رپورٹ موصول ہوئی کہ ایک دو سالہ بچہ بس ٹرمینل سے گم ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی لورالائی محمد ظفر بزدار نے ایکشن لیتے ہوے پولیس کی تین ٹیمیں تشکیل دے کر اور انہیں بچے کی برآمدگی کا ٹاسک دیا. پولیس کی مسلسل کوششوں کے بعد 6 گھنٹے کی اندر دو سالہ گم شدہ بچہ ژوب سے برآمد کرلیا گیا اور بعد میں لورالائی پولیس نے انسپکٹر ہمایوں ناصر کی نگرانی میں بچہ ورثا کے حوالے کردیا.

بچہ کے ورثا میں خوشی کی لہر دوڑ گئی جولیاں اٹھاکے دعائیں دی اور عوام نے بھی پولیس کو زبردست خراج تحسین پیش کی. اس موقع پر ایس ایس پی لورالائی نے کہا کہ عوام کی جان ومال کی تحفظ پولیس کی اولین ذمہ واری ہیں.بچے کے بازیابی پر دلی سکون ملا ہی. اپنی ٹیم کوشاباس دیتا ہو اور محنت کرنے پولیس افیسران نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکٹ کے حقدار ہے جو انہیں دے دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں